منی لانڈرنگ کیس۔۔اداکارہ جیکو لین فرنینڈس پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک )منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے کیس میں با لی وڈ کی معروف اداکارہ جیکو لین فرنینڈس تیسری مرتبہ بھی بھارتی ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہوسکیں۔
بھارتی میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اداکارہ کو آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ تیسری بار بھی پیش نہ ہوسکیں جس کے بعد ای ڈی نے ان کی طلبی کا نیا نوٹس جاری کردیا ہے۔ اداکارہ نے حکام سے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے مہینے کے پہلے ہفتے تک مصروف ہیں جس کے باعث تفتیش ملتوی کی جائے۔نئے نوٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کو بروز پیر 18 اکتوبر کو پیش ہو کر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سالی کا بہنوئی کے ہمراہ ایسا بھنگڑا ڈانس کہ مہمان بھی چپ نہ رہ سکے۔۔ویڈیو وا ئرل