ڈینگی کے وار میں تیزی ۔۔ہلاکتوں اور بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد میں ڈینگی سے ہلاکتوں اور بیمار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ دارالحکومت میں ڈینگی سے اب تک 6 افراد انتقال کر چکے ہیں۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 147 شہری ڈینگی بیمار ہوئے ،اسلام آباد میں اس وقت 1948 افراد ڈینگی کا شکار ہیں ،دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 1249افراد اور شہری علاقوں میں ڈینگی کے 699 کیس رپوٹ ہو چکے۔ڈینگی سے ہونے والی 6 ہلاکتوں کا تعلق اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر ۔۔ خیبر پختونخوا میں زلزلہ۔۔ !