(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں شوہر نے بیوی اور 2 بیٹیوں کو قتل کر دیا،خاتون بچے کے اغوا کے کیس میں ملوث تھی۔
تفصیلات کے مطابق خاتون نے 1 ماہ قبل مردان ہسپتال سے نومولود بچہ اغواء کیا تھا،بچے کو خاتون کے گھر سے بازیاب کر کے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا تھا، خاتون 7 دن قبل جیل سے رہا ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے کالو خان میں شوہر نے بھانجے کے ساتھ مل کر بیوی اور بیٹیوں پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں اس کی بیوی اور 2 بیٹیاں موقع پر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فصل اجاڑنے پر زمیندار کی 3کمسن بھائیوں کو عبرتناک سزا