(ویب ڈیسک)افریقی ملک مصر میں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔ یہ فون مریض نے چھ ماہ قبل نگل لیا تھا۔
العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں ایک شہری کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔ معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیلا ہوا ہے۔مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے باور کرایا کہ ہنگامی طور پر مریض کے آپریشن کی ضرورت ہے تا کہ درد کا سبب بننے والی عجیب سی چیز کو معدے سے نکالا جا سکے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اس عجیب سے چیز کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ ایک موبائل فون تھا ۔
یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا جس کے سبب مریض کے پیٹ میں کھانا پھنس گیا۔ آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر ۔۔ خیبر پختونخوا میں زلزلہ۔۔ !