پاوری گرل کی گلوکاری۔۔ ۔انسٹاگرام پر چھا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)پاوری گرل کی گلو کاری ،دنا نیر کی بالی ووڈ گانا گنگناتے ہوئے ویڈیو وائرل ،صارفین نے بے حد پسند کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر دنا نیر نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں معروف بھارتی گانا ’بول ناں ہلکے ہلکے‘ گنگنا رہی ہیں۔ دنا نیر نے ویڈیو کے کیپشن میں بالی ووڈ گانے کا نام لکھا اور ساتھ ہی بندر اور شکریہ کرنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
View this post on Instagram
پاوری گرل کی گلوکاری کو بھی انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے،دنا نیر نے صرف 12 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے جسے اب تک دو لاکھ 55 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ رواں سال کی شروعات میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان لڑکی پاکستان کے شمالی علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے۔‘
View this post on Instagram
لڑکی کے بولنے کا انداز اور لب و لہجہ ایسا تھا کہ ویڈیو صارفین کو بھا گئی اور چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی تھی، یہ ویڈیو ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوئی تھی۔
پاکستان میں وائرل ہونے کے بعد ’یہ ہماری پاوری ہورہی ہے‘ ویڈیو سرحد کے اُس پار بھی اس قدر مقبول ہوئی تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو گانے میں تبدیل ہوگئی تھی۔