وحشی درندے کی بیٹی کی3معصوم سہیلیوں سے زیادتی۔۔۔عدالت نے بڑا حکم دیدیا

Oct 17, 2021 | 12:10:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں35 سالہ ظالم وحشی درندے کو 3 کم عمر بچیوں کے ساتھ  جنسی زیادتی کیس میں3 بار عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی دی گئی۔  بھارت میں یہ ایک ساتھ تین عمر قید کی سزا کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔
بھارت کے نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق  ممبئی میں ایک 35 سالہ درندہ صفت شخص نے  تین نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ، اس کیس میں عدالت نے ملزم کو 3 بار عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ بھارت میں یہ ایک ساتھ تین عمر قید کی سزا کا پہلا کیس ہے۔ یہ کیس لوگوں کے لئے بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ یہ پورا واقعہ 24 مارچ 2018 کو پیش آیا تھا، جب مہاراشٹر کے اکولہ شہرکے اکولہ جون سٹی تھانہ علاقے کے شیواجی نگر کے رہنے والے 35 سالہ چندرکانت جنگڈے نے 7-8 سال کی 3 کم عمر بچوں کا جنسی استحصال کیا۔ملزم چندرکانت جنگڈے کی بیٹی کی تینوں متاثرہ لڑکیاں سہیلیاں ہیں۔ یہ سب ملزم جنگڈے کے گھر کے قریب مندر کے احاطے میں کھیل کھیلتی تھیں۔ ایک دن جب ملزم کی بیوی اور بیٹی گھر پر نہیں تھے۔ ملزم نے تین نابالغ لڑکیوں کو  بہانے سے اپنے گھر پر لے گیا۔ گھر میں کھیلنے کے بہانے ان کا جنسی استحصال کیا اور دھمکی دی کہ اگر کسی سے کچھ کہا تو جان سے مار دوں گا۔ دھمکی کے بعد تینوں لڑکیاں کافی دباؤ میں تھیں، لیکن انہوں نے ساری باتیں اپنے والدین کو بتادیں۔ جس کے بعد ملزم جنگڈے کو پکڑ لیا گیا۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے مکمل تحقیقات کیں،جس کے بعد  عدالت کے خصوصی بینچ نے مکمل سماعت کے بعد ملزم کو مجرم ٹھہرایا اور اسے 3 عمر قید اور 5 لاکھ روپئے جرمانے کی سزا سنائی۔ یہ شاید پہلا موقع ہے کہ کسی ملزم کو بیک وقت تین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہو۔
یہ بھی پڑھیں:مریض تنگ ۔۔ ڈاکٹرز پریشان ۔۔ آخر پیٹ سے کیا نکلا جسے دیکھ کر سب نے سر پکڑ لیا

مزیدخبریں