عمران خان خوش قسمت  جن کو نکمی اپوزیشن ملی، شیخ رشید کا ملک میں مہنگائی کا اعتراف 

Oct 17, 2021 | 12:37:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے، وہ 5 سال پورے کریں گے۔  اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں مہنگائی ہے۔ عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔

 تفصیلات کے مطابق  ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔  شیخ رشید  نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ساری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں جس سے پاکستان بھی متاثر ہوا، پوری کوشش ہے کہ مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ انہوں نے اس بات کیا اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی ہے لیکن ہم حالات کا خندہ پیشانی سے سامنا کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ  نے کہا کہ ادارے کے سربراہ کا نام لینا مریم نواز کی کم عقلی ہے، فوج کو دھوبی گھاٹ  چوک چوراہوں میں ڈسکس نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف خون کے نہیں مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں ،وازشریف پلان کرکے لندن گئے، اور جس طرح لندن گئے انہیں خون کے آنسو رونے کی ضرورت نہیں ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جوڈو کراٹے کرکے اپوزیشن اپنی سیاسی قبر کھودے گی، اپوزیشن والے پچھلے دسمبر سے کہہ رہے ہیں عمران خان گئے، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے عمران خان کہیں نہیں جارہے،حکومت کو سوا 3 سال ہو گئے ہیں اور 5 سال پورے کریں گے، عمران خان خوش قسمت ہیں جن کو نالائق،نااہل اور نکمی اپوزیشن ملی۔

 یہ بھی پڑھیں: مریض تنگ ۔۔ ڈاکٹرز پریشان ۔۔ آخر پیٹ سے کیا نکلا جسے دیکھ کر سب نے سر پکڑ لیا
 

مزیدخبریں