حرم شریف میں پوری گنجائش کےتحت  نمازیوں کو آمد ورفت کی اجازت،سماجی فاصلے کی شرط ختم

Oct 17, 2021 | 13:01:PM

( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے حرم شریف میں میں پوری گنجائش کےتحت نمازیوں کو آمد ورفت کی اجازت دیدی جبکہ سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی۔

العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق صدرات عامہ برائے امور حرمین شریفین کی ہدایت پرحرم مکی کو مکمل طورپر نمازیوں کے لئے کھولے جانے کے بعد حرم شریف میں سماجی فاصلے کی ہدایات کے لئے جگہ جگہ لگائے گئے بورڈ اور پوسٹر ہٹا دیئےگئے ہیں۔سماجی فاصلے کے یہ پوسٹر ایک ایسے وقت میں ہٹائے گئے ہیں جب دوسری طرف مسجد حرام کو مکمل طورپر نمازیوں کے لئے کھولنے اور ایس اوپیز میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق آج اتوار سے مملکت میں کھلے مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم بند مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ مسجد حرام میں پوری گنجائش کےتحت نمازیوں کی آمد ورفت کی اجازت دی گئی ہے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مریض تنگ ۔۔ ڈاکٹرز پریشان ۔۔ آخر پیٹ سے کیا نکلا جسے دیکھ کر سب نے سر پکڑ لیا

مزیدخبریں