مہنگا تیل پروپیگنڈہ۔۔کیا ہم دنیا سے علیحدہ کسی اور سیارے پر رہتے ہیں۔ فواد چوہدری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم اس دنیا سے علیحدہ کسی سیارے پر رہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھے گی، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔
تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئ دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں اگر دنیا میں تیل، گیس اوپر جائیگا پاکستان میں بھی اوپر جائیگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائینگی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 17, 2021
وفاقی وزیر کا کہنا ہے ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔
ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں انڈسٹری ، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 17, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پیپلزپارٹی کا باغ جناح میں جلسہ۔۔ تیاریاں مکمل