آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پیشگی شرط قبول کرنے کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام بحال کرنے پر اتفاق نہ ہوسکا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ۔وزیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف سربراہ کو معاشی اقدامات پر قائل کرنے میں ناکام ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان سے مزید ٹیکس اقدامات چاہتا ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف نے وزیرخزانہ کی سبسڈیز ختم نہ کرنے کی تجاویز مسترد کر دیں ۔تاہم فریقین مذاکرات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا اور امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ڈونلڈ لو سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں مگر دونوں ملاقاتیں نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاور سیکٹر کے مالی استحکام کے روڈ میپ پر متفق نہیں ہو سکے،گیس کی قیمتوں میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوقابو میں رکھنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بدترین مہنگائی۔حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا : شہباز شریف