مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی ۔۔۔مزید4نوجوان شہید

Oct 17, 2021 | 14:32:PM

(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی بدستور جاری ہے ۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4نوجوان شہید ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ضلع پونچھ میں قابض سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کے قتل کا سلسلہ نہ تھم سکا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہِ اکتوبر میں قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں اب تک 20 کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی میں جنوری 1989ء سے اب تک 95 ہزار 895 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2 بھارتی فوجی لاپتہ۔۔سیکورٹی فورسز کا مقبوضہ کشمیر میں بڑا آپریشن

مزیدخبریں