(24نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 عمان میں شروع ہوگیا۔افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیو گنی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا عمان میں آغاز ہو گیا ہے اور اس حوالے سے مسقط میں افتتاحی تقریب بھی سجائی گئی۔افتتاحی میچ عمان اور پاپو ا نیو گنی آمنے سامنے ہیں۔
عمان کے کپتان ذیشان مقصود نے ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میزبانی پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پچ بولرز کے لیے سازگار ہے اور اسپنرز کو مدد فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی ممبر پارلیمنٹ کا قاتل گرفتار ۔۔۔تعلق کس ملک سے ؟؟