کرایوں میں اضافے سے مسافر پریشان

Oct 17, 2021 | 15:29:PM
حکومت ، بجلی،عوام ،پٹرول، لاہور ، راولپنڈی
کیپشن: ٹرانسپورٹروں نے  کرایوں میں 15 سے 20 فیصداضافہ کردیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس، ٹرانسپورٹرزنے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصداضافہ کردیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔

حکومت نے بجلی کے بعدعوام پرپٹرول بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا تھا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے اور بسوں کے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1250 سےبڑھاکر1350، لاہور سے مری کا کرایہ 1600 سے بڑھ کر 1700 اور پشاورکا کرایہ 1500 سےبڑھا کر 1600 روپےکردیا گیا ۔اس کے علاوہ  لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 630 سےبڑھاکر 730 روپے، ملتان کا کرایہ 1150 سےبڑھاکر 1250 روپے، خانیوال کا کرایہ 1000 سے بڑھاکر 1100 روپے، صادق آباد کاکرایہ 1650سےبڑھا کر1800 کردیا گیا ہے۔ اسی طرح حیدرآباد کا کرایہ 3400 سے بڑھ کر3600 روپے اور کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھ کر 3800 روپے ہوگیا ہے۔ 
 دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسا ہی چلتا رہا تو ایک سال بعد  پچاس سال پہلے والا دور آجائے گا۔گاڑیوں کی جگہ گھوڑوں اور گدھوں پر سفر کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان نے این سی بی افسر سے وعدہ کر لیا۔۔ کیا کہا جانیے