(مانیٹرنگ ڈیسک) ’بیبو‘ کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان بھی والدہ کا عکس جھلکنے لگا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے جہانگیر علی خان کو والدہ سے اُن کا ’پاؤٹ‘ وراثت میں ملا ہے جس کا اندازہ جہانگیر کی نئی تصاویر دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ پاپا رازی کی جانب سے لی گئی حالیہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہانگیر علی خان اپنی نینی کی گود میں موجود ہیں اور اُن کے اردگرد کئی گارڈز بھی موجود ہیں۔
یہ تصاویر کرینہ کپور اور سیف علی خان کے گھر کے باہر پاپارازی کی جانب سے لی گئی ہیں،تصاویر میں جہانگیر علی خان کو اپنی والدہ کرینہ کپور کی طرح ’پاؤٹ‘ کرکے مُسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین جہانگیر علی خان کا پاؤٹ دیکھتے ہوئے اُنہیں کیوٹ قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سال 2012 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں ہوئی تھی جبکہ اُن کے دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: برائے مہربانی!! منفی تبصرے کر کے پریشان نہ کریں