(24نیوز) ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار جاں کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے سبب 4بچے جاں بحق ہو گئے، کمشنر فرخ مسعود کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔کمیٹی 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرے گی۔
خیال رہےکمشنر کے حکم پر غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ہسپتال میں 4 بچوں کی موت کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور کا چھوٹا بیٹا ماں کے نقش قدم پر چل نکلا