مسلمان لڑکی سے بھارت میں ناروا سلوک۔۔ زبردستی برقعہ اتروادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان لڑکی کو سرعام برقعہ اتارنے پر مجبور کر دیا گیا ۔
تفصیلا کے مطابق مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان باحجاب لڑکی کی ہندو لڑکے کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں لڑکوں کے ایک گروہ کی جانب سے ہندو لڑکے کے ساتھ موجود لڑکی کو برقعہ اتارنے پر مجبور کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا کے مطابق پہلے لڑکی برقعہ اتارنے سے منع کرتی رہی لیکن جب لڑکے نے اسے کہا تو اس نے روتے ہوئے سرعام برقعہ اتار دیا ،کچھ خواتین اس کو حجاب ہٹانے کو کہتی رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام نگر میں برقعہ پہنی لڑکی بائیک پر لڑکے کے ساتھ کہیں جا رہی تھی کہ راستے میں انہیں چند لوگوں نے روکا اور ان کی ویڈیو بناتے ہوئے لڑکی سے برقعہ اتارنے کا مطالبہ کیا۔
چند لڑکوں کے خوف سے ہندو لڑکے نے بھی لڑکی سے برقعہ اتارنے کو کہا اور جب لڑکی نے برقعہ اتار دیا تو گروہ کی جانب سے لڑکی کے چہرے پر لگا حجاب بھی اتارنے کو کہا جاتا رہا۔
بھارتی میڈیاکا بتانا ہے کہ لڑکوں کے گروہ کو خدشہ تھا کہ بائیک پر ہندو لڑکے کے ساتھ بیٹھی لڑکی مسلمان ہے اور اس عمل کے ذریعے وہ ان کی قوم کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ویڈیو میں گروہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ ہماری قوم کو بدنام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ کیو ہسپتال۔۔ آکسیجن نایاب۔۔ 4 شیر خوار جاں بحق