سعودی معلمہ  کا قرآن کی تعلیم دیتے ہوئے انتقال

Oct 17, 2021 | 18:14:PM

(24نیوز)سعودی عرب میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے معلمہ  ہارٹ اٹیک سے چل بسیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شیخہ المواش نامی معلمہ  بچوں کو قرآ ن پڑھا رہی تھیں کہ حرکت قلب بند ہونے کے باعث  گرگئیں، انہیں فوری علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی فوت ہو چکی تھیں۔

عرب خبر رساں اداروں  کے مطابق ثانوی اسکول کی معلمہ شیخہ المواش کو جوں ہی ہارٹ اٹیک ہوا طالبات نے فوراپرنسپل کو آگاہ کیا تاہم پرنسپل کے پہنچنے سے قبل ہی دیگر اساتذہ پہنچ چکی تھیں جنہوں نے ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی۔پرنسپل نے پہنچ کر ہنگامی طبی یونٹ طلب کیا جس نے بذریعہ ایمبولنس معلمہ شیخہ المواش کو اسپتال منتقل کیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔

مرحومہ کے والد نے  عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی نماز روزے کی پابندتھی جمعرات اور پیر کاروزہ لازمی رکھتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انتقال کے وقت بھی وہ روزے میں تھی۔ساتھی معلمات اور طلبا  کے مطابق وہ بہت خوش مزاج تھیں جو اپنی دیگر کولیگز کے ساتھ مسکراتے ہوئے چہرے اور طالبات کے ساتھ خوش مزاجی اور شفقت سے پیش آتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : افتتاحی میچ میں پاپوا نیو گنی کو شکست

مزیدخبریں