میئر لاہور کو 8 ماہ بعد اپنا عہدہ سنبھالنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے 25 مارچ کو پنجاب میں مقامی حکومتوں کی بحالی کے حکم کے تقریباً 8 ماہ بعد لاہور کے میئر کرنل (ر) مبشر جاوید کو ہفتہ کے روز اپنا عہدہ سنبھالنے کی اجازت دے دی گئی۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مختلف بنیادوں پر بحالی کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے منتخب نمائندوں کو اپنے عہدے سنبھالنے کی اجازت نہیں دی تھی۔گزشتہ جمعہ کو عدالت عظمیٰ نے اجلاس اور سابق چیف سیکریٹری کو 20 اکتوبر کو پیش ہونے اور اقتدار کی منتقلی میں تاخیر کی وضاحت کے لیے طلب کیا۔
مبشر جاوید نے بتایا کہ انہوں نے شہر میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق وہ ان افسروں یا منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے جو انہیں اپنے دفاتر میں آنے سے روکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فنانس افسر سے مختلف اخراجات کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مقامی حکومت کے قوانین کے تحت مکمل اور جاری منصوبوں کا ریکارڈ بھی چیک کروں گا۔
مقامی حکومت کے سیکرٹری نورالامین مینگل نے کہا کہ میئر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت ان کے دفتر میں آنے کی اجازت دی گئی تھی اور حکومت کی جانب سے کسی نے انہیں نہیں روکا۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا سب سے چھوٹا اصلی ریوالور۔۔قیمت بھی مناسب