شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کا مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ 

Oct 17, 2021 | 18:32:PM
مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
کیپشن: شہباز شریف، مولانا فضل الرحمن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ، دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی بےروزگاری سے نجات دلانے کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماﺅں نے مہنگائی کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے،لیگی قیادت نے مہنگائی کیخلاف بھرپور تحریک چلانے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل
دونوں رہنماﺅں میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکرحکومت کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے پر بھی اتفاق کیاگیا،دونوں رہنماﺅں نے اتفاق کیا کہ قوم کو مہنگائی بے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے گھروں سے نکلنا ہو گا،ملک بھر میں احتجاج، احتجاجی ریلیاں اور مارچ ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے جنگل میں پیش آنے والا ایسا واقعہ،جس کی تصاویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائینگی