وزیراعظم عمران خان 24اکتوبر کو کہاں جائیں؟؟؟

Oct 17, 2021 | 18:44:PM
سعودی عرب، دورہ، 24اکتوبر
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے، وزیراعظم متوقع طور پر 24اکتوبر کو دورے پر جائیں گے،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کو مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وزیراعظم کا دورہ متوقع طور پر 3 روزہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کا بہنوئی کے ہمراہ ایسا بھنگڑا ڈانس کہ مہمان بھی چپ نہ رہ سکے۔۔ویڈیو وا ئرل
ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے، ولی عہد کی طرف سے دورے کی دعوت سعودی سفیر نے وزیراعظم کو پہنچائی تھی، مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ کانفرنس 25 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں ماحولیاتی امور اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سعودی عرب اجتماعی اقدامات کے ذریعہ ریجن میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل