فردین کو ضمانت دلوانے والے وکیل نے آریان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے

Oct 17, 2021 | 18:49:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار فردین خان اور کامیڈین بھارتی سنگھ کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے ضمانت دلوانے والے وکیل نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کے وکیل کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق فردین کے کیس کو دیکھنے والے وکیل ایاز خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انھوں نے این سی بی کے خلاف جاتے ہوئے بالی وڈ شخصیات کو ضمانت دلوائی تھی۔وکیل ایاز خان نے کہا کہ انھوں نے فردین خان کا کیس جاننے کے بعد تمام حقائق سنے اور پھر کام شروع کیا۔ایاز خان کے مطابق مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی بہترین حکمت عملی کے سبب فردین خان کو 3 میں ضمانت پر رہا کروا دیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکار فردین خان پر 2002 میں منشیات کی فروخت کرنے والے گینگ سے 9 گرام کوکین خریدنے کا الزام تھا تاہم فردین کا موقف تھا کہ انھوں نے ایک گرام کوکین خریدنے کی کوشش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کا سب سے چھوٹا اصلی ریوالور۔۔قیمت بھی مناسب

مزیدخبریں