اتنی مہنگائی کافی نہیں۔۔ڈو مور۔۔آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ

Oct 17, 2021 | 19:40:PM

 (24نیوز)بجلی اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے باوجود پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان سمجھوتہ نہ ہو سکا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت پر مفاہمت نہ ہو سکی اور عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین دورہ امریکا کے دوسرے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے ہیں، اس دورے میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی ان کے ساتھ ہیں۔۔قونصل جنرل نیویارک نے شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک کا استقبال کیا۔شوکت ترین کی بطور وزیرِ خزانہ عہدے کی مدت گزشتہ روز ختم ہو گئی تھی، انہوں نے 17 اپریل 2021ءکو بطور وزیرِ خزانہ چارج سنبھالا تھا۔شوکت ترین کےلئے بطور وزیرِ خزانہ 6 ماہ میں رکنِ پارلیمنٹ بننا لازمی تھا، آئین کے تحت شوکت ترین بغیر رکن پارلیمنٹ 6 ماہ عہدے پر رہ سکتے تھے۔ ۔سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اس وقت آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا میں ہیں۔
 یہ بھی یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لٹر تک اضافہ کیا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔میں اب سنگل نہیں ۔۔ اداکارہ حبا بخاری کا انکشاف

مزیدخبریں