اداکارہ کترینہ کیف کی ساحل سمندر پر بنائی گئیں خوبصورت تصاویروائرل

Oct 17, 2021 | 20:23:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کی خوب صورت اداکارہ  اور با ربی ڈول کا ٹا ئٹل لینے والی کترینہ کیف نے ساحل سمندر پر بنی اپنی تصاویر مداحوں کی دلچسپی اور پسندیدگی کیلئے سو شل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلم ٹائیگر 3 کی ہیروئن کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر آج ہی خو بصورت اور دلکش  تصاویر شیئر کی ہیں، جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔کترینہ کیف نے اپنی تصویر کے ساتھ نئی آنے والی فلم سوریا ونشی کی پروموشن بھی کی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اتوار کا دن انہیں بہت پسند ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے سورج کی ایموجی لگانے کے ساتھ سوریا ونشی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔

یا درہے کہ کترینہ کیف کی نئی فلم سوریا ونشی 5 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار بطور ہیرو کے طور پر نظر آئیں گے جبکہ رنویر سنگھ اور اجے دیوگن بھی فلم کی کا سٹ میں شا مل ہیں ۔

مزیدخبریں