(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی حکومت کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے،کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان ملک میں تبدیلی نہیں تباہی لائے ہیں ،عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے،جہاں بھی عمران خان نے ہاتھ ڈالا وہاں تبدیلی نہیں آئی تباہی آئی،کٹھ پتلی وزیراعظم کو بھگانے تک احتجاج جاری رکھیں گے،سب کو نظر آرہا ہے کہ جلد پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کے وزیراعظم کا فیصلہ کرے۔
شہدائے سانحہ کارساز کی برسی کے موقع پر باغ جناح کراچی میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جتنا چور اس وقت کٹھ پتلی وزیر اعظم ہے، ا±تنا بڑا چور پاکستان کی تاریخ میں کوئی نہیں آیا،آپ تو کہتے تھے جب مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم چور ہوتا ہے،آج جتنی مہنگائی ہے اس کا مطلب جتنا بڑا چور آج وزیراعظم ہے اتنا کبھی تاریخ میں نہیں رہا ،خان صاحب آج جینا اور مرنا مہنگا ہوگیاہے،آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے مہنگائی میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے،عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا،آج عوام عمران خان سے پوچھ رہے ہیں کہ کہاں گئی ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر؟وزیراعظم عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا، ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں بھی عمران خان نے ہاتھ ڈالا ہے وہاں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے،یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے جنگل میں پیش آنے والا ایسا واقعہ،جس کی تصاویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائینگی
انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے مستقبل کے فیصلے آپ نے خود کرنے ہیں ،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کے وزیراعظم کا فیصلہ کرے ، آنے والی حکومت پیپلز پارٹی کی ہے،حکومت میں آتے ہی نوجوانوں کو روزگار دیں گے،عوام سے وعدہ ہے کہ حکومت کے پہلے دن ہی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے، عوام نے اپنے مستقبل کے فیصلے خود کرنے ہیں، ہم غربت مٹائیں گے غریب کونہیں مٹائیں گے،جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی وہ عوام دوست حکومت ہوگی،جب پیپلزپارٹی کی حکومت آتی ہے تو ملک کے نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے،آج ہمیں ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی ضرورت ہے ،آج ملک میں تاریخی بے روزگاری ،غربت اور مہنگائی ہے،جب شہید بی بی روزگار دینے کا وعدہ کرتی تھیں تو وہ پورا بھی کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سالی کا بہنوئی کے ہمراہ ایسا بھنگڑا ڈانس کہ مہمان بھی چپ نہ رہ سکے۔۔ویڈیو وا ئرل
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں،ہم بم دھماکوں سے نہیں ڈرتے،بے نظیر بھٹو باہر بیٹھ کر بھی الیکشن مہم چلاسکتی تھیں،بے نظیر بھٹو خدشات کے باوجود پاکستان آئیں،بے نظیربھٹوآمرکےخلاف لڑنے کیلئے پاکستان آئیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں نے شہید بےنظیر کا بہادری سے تحفظ کیا،بے نظیر بھٹو خطرات کے باوجود پاکستان آئیں ،یہ ظالم حکومت سیاسی انتقام پر یقین رکھتی ہے، بے نظیر بھٹو عوام کو آمر سے نجات دلانے کیلئے پاکستان آئیں تھیں، ملک میں جب عوامی نمائندے ہوں گے تو عوام کے حق میں فیصلے آئیں گے،ہمارا اس حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، گزشتہ 2سال سے خورشید شاہ جیل میں قید ہیں ،یہ ظالم حکومت سیاسی انتقام پر یقین رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل