(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوی بروٹ حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوی بروٹ ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں اپنے گھر میں ٹیلی ویژن پر آئی پی ایل کا فائنل دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران انہیں ہارٹ اٹیک ہوا۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مینوں لہنگا لے دے۔۔گانےپر دلہن کادلکش ڈانس ۔۔ویڈیو وا ئرل
انتیس سالہ اوی بھارت کی انڈر 19 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ انہوں نے 2011 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔ وہ رنجی ٹرافی میں سوراشٹر کی ٹیم کیلئے بطور وکٹ کیپر اوپننگ بلے باز کھیل رہے تھے۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز آئی پی ایل کا فائنل چنائی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا۔ چنائی کی ٹیم نے مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی میں چوتھی بار آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بل گیٹس کی بیٹی نےمسلمان نوجوان سے شادی کرلی۔۔تصاویر وا ئرل