(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کی آمد پروفاقی دارالحکومت کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی۔دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی آمد قریب قریب ہے ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان اس دن کو نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ، اس موقع پرخصوصی طور پر گھروں پر چراغاں اور محفل نعت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جس میں حضورﷺ سے محبت اور عقیدت کااظہار کیا جاتا ہے۔
حکومت پاکستان نے بھی جشن عیدمیلادالنبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے شہروں کو رنگی برنگی روشنیوں سے دلہن کی طرح سجایا جا رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر کو خوبصورت روشنیوں سے روشن کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گریٹراقبال پارک واقعہ ۔ ۔ریمبو کو اہلخانہ نے تنہا چھوڑدیا
وزیراعظم عمران خان نے 12 ربیع الاول کی آمد پر اسلام آباد کی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس کے پس منظر میں خوبصورت نعت چل رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کو دلہن کی طرح سجایا گیاہے،اس کے علاوہ فیصل مسجد اور درباربری امام بھی دکھایا گیا ہے جہاں خوبصورت روشنیوں سے شہر دن کا منظرپیش کر رہا ہے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے ۔دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی جس کو ابتک 67 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کا فائنل دیکھتے ہوئے بھارت کے سابق کپتان انتقال کر گئے