کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی! بلاول زرداری کا کامیابی پر ٹوئٹ

Oct 17, 2022 | 00:20:AM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی پر کہا ہے کہ کراچی اور ملتان سے الوداع پی ٹی آئی! 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان کو این اے 237 کراچی اور این اے 157 ملتان کی نشستوں پر شکست دینے پر جو 2018 کے عام انتخابات میں چوری کی گئی تھیں، موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا”جیت کا نشان، تیر کا نشان“۔

مزیدخبریں