(ویب ڈیسک) وفاق نے پنجاب کو گندم درآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے وفاق کی جانب سے پنجاب کو گندم امپورٹ کی اجازت نہ دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ہم سپریم کورٹ جائینگے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گندم کے موجودہ سٹاک اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ اور دیگر صوبوں کو وفاق کی جانب سے درآمد کردہ گندم فراہم کی جاچکی ہے، وفاق پہلے بھی گندم امپورٹ کر چکا لیکن پنجاب کو شیئر نہیں دیا اور اب پنجاب نے خود ادائیگی کے ذریعے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت طلب کی تو انکار کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے بارے میں وفاق کا رویہ افسوسناک ہی نہیں، قابل مذمت بھی ہے، شہباز شریف ن لیگ کو پنجاب سے نکالنے کا بدلہ عوام سے لینے کی سازش کر رہے ہیں اور پنجاب میں گندم کی قلت پیدا کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔