اسلام آباد: نوجوان کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سیون میں اوباش نوجوان کی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سیون میں انیق نامی اوباش نوجوان کی فائرنگ سے دو بچے زخمی ہوئے جس کے بعد ملزم وہاں سے فرار ہوگیا۔
عینی شاہدین نے واقعے سے متعلق پولیس کو آگاہ کیا اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت علی کے نام سے ہوئی جس کی میت کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: وہاڑی، پولیس مقابلے میں زخمی تین ڈاکو گرفتار
سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر پولیس نے بتایا کہ ملزم اس سے پہلے بھی فائرنگ کے واقعات میں ملوث رہا اور مفرور ہے۔
پولیس نے ملزم کی شناخت کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔