(اشرف خان )روپے کے چند روزہ استحکام کے بعد ڈالر نے پھر سے اڑان بھرنا شروع کردی ۔مسلسل مہنگا ہونے کی طرف سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے انٹر بینک میں دن لین دین کا آغازڈالر کی قدر میں 7پیسے کا اضافہ ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر 218.43 روپے سے بڑھ کر 218.50 روپے کا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 46 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 218.43 روپے سے بڑھ کر 218.89 روپے پر بند ہوا،ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کمی ہوگئی ،ماہرین کا کہنا تھا بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر روپے پر پریشر دیکھاجا رہا ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ،100 انڈیکس میں 193 پوائنٹس کی کمی ہوئی ،100 انڈیکس 0.46 فیصد کمی سے 41755 کی سطح پر بند ہوا،4.65 ارب روپے مالیت کے 14.44 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا ،مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا،209 کمپینوں کے شئیرز میں کمی اور 144 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ ہوا۔
ضرور پڑھیں :پاکستانی روپے کا عروج و زوال کی ہفتہ وار کہانی
یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 219.97 روپے سے کم ہوکر 218.43 روپے پر بند ہوا ،بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر روپے پر ہفتے کے آخری دنوں میں دباو رہا ہے ۔ کمرشل قرض اور یورو بانڈ سود ادائیگی کی مد مین 30.30 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.59 ارب ڈالر رہ گئے ، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ایک ہفتے میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔
ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے سے مہنگاہوکر 226 روپے پر پہنچ گیا اور ایک ہفتے میں یورو 3 روپے اضافے سے 224 روپے پر پہنچ گیا جبکہ ایک ہفتے میں برطانوی پاونڈ 3 روپے مہنگاہوکر 256 روپے کا ہوگیا ہے ،ایک ہفتے میں سعودی ریال بھی 1.80 روپے اضافے سے 60.80 روپے کا ہوگیا ہے ۔