سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ: پاکستان کو فائنل میں شکست، مصر چیمپئن ٹھہرا

Oct 17, 2022 | 10:08:AM

(ویب ڈیسک) پاکستان کو شکست دے کر مصر سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کا چیمپئن بن گیا۔

قطر کے شہر دوحہ میں جاری چوتھے سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوا، مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہا۔

میچ کا فیصلہ پنالٹ ککس پر ہوا، جس میں مصر نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ ٹرافی میں کتنا سونا استعمال کیا جاتا ہے؟

اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ برازیل سے ہوا جو مقررہ وقت تک برابر رہا۔

پاکستان نے پنالٹی ککس پر برازیل کو 12 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی، جہاں اس کا مقابلہ مصر سے ہوگا۔

پاکستان نے کوارٹر فائنل میں تنزانیہ کو بھی 1-2 سے شکست دی تھی۔

مزیدخبریں