واشنگٹن: اسحاق ڈار کی پاک امریکا آئی ٹی ماہرین کے اجلاس میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاک امریکا آئی ٹی ماہرین کے اجلاس میں شرکت کی، اسحاق ڈار نے پاکستان میں آئی ٹی کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، امریکا کے آئی ٹی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں دلچسپی خوش آئند ہے، امریکی آئی ٹی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے سی ای او سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے ساتھ شراکت بڑھانا چاہتے ہیں۔