ویب ڈیسک: بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور ڈرامے ’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ وشالی ٹھکر نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وشالی آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گہری دوست تھیں جن کی وجہ موت ان کے بوائے فرینڈ کو قرار دیا جارہا ہے۔واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ لکھا تھا جو مرنے کے بعد لاش کے پاس سے ملا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں سابق دوست کی جانب سے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا جس کے باعث انہوں نے خودکشی کا فیصلہ کیا۔ بھارتی میڈیا نے جب ان کے ہمراہ کام کرنے والے اداکار سے رابطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے لاعلم ہے۔
واضح رہے کہ وشالی نے ایک اور مشہور ڈرامے 'سسرال سمر کا' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔