غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف عدالت ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عدالت نےسی ڈی اے کو اسلام آباد میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کل تک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرائے،جس پر وفاق نے موقف دیا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام اداروں کے نام پر رکھنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیسز کی سماعت کی تھی ۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانونی طور پرحکومتی ڈیپارٹمنٹس وزارتوں کا نام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلقہ قوانین میں نام استعمال سے کہیں نہیں روکا گیا ،لیکن یہ بات تو ٹھیک ہے گورنمٹ سرونٹس کو ان سوسائٹیز کا حصہ نہیں بننا چاہیے اور یہ بھی درست ہے کہ کوئی ادارہ اپنے کام کا خود جج نہیں ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی ڈی اے کی لسٹ کدھر ہے اور کتنی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں ؟جس پر سی ڈی اے حکام نے جواب دیا کہ ابھی لسٹ میرے پاس نہیں ہے ۔
عدالت نےسی ڈی اے کو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لسٹ کل تک جمع کرانے کا حکم دیتےہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی ۔