(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔
مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور 5 ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ تمام 6 میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
محدود طرز کے میچز 45 اوورز پر مشتمل ہوں گے۔
بنگلا دیش انڈر 19 نے آخری مرتبہ نومبر 2007ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد چار روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جو ڈرا ہو گیا تھا۔
شیڈول:
یکم نومبر – بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم کی آمد
4 تا 7 نومبر – چار روزہ میچ
10 نومبر – پہلا ایک روزہ میچ
12 نومبر – دوسرا ایک روزہ میچ
14 نومبر – تیسرا ایک روزہ میچ
16 نومبر – چوتھا ایک روزہ میچ
18 نومبر – پانچواں ایک روزہ میچ
19 نومبر – بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم کی وطن واپس روانگی