مارشل لاء لگنے سے متعلق سوال، عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مارشل لاء لگنے سے متعلق سوال پر ردعمل سامنے آگیا۔
عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ لانگ مارچ کی پاداش میں اگر مارشل لاء لگ گیا، یہ تیاریاں بھی سننیں میں آ رہی ہیں، تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا۔ عمران خان نے مختصر جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کے وقت تو مارشل لاء نہیں لگا تھا۔
عمران خان سے قومی اسمبلی میں واپسی کے متعلق بھی کئی بار سوال پوچھا گیا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔
ادھر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کرلی گئی۔ عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل عمران خان نے موقف اپنایا کہ مقدمہ میں دس ملزمان نامزد ہیں، دائرہ اختیار ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے طے کرنا ہے۔
جج راجہ آصف نے استفسار کیا کہ مقدمہ میں کیا الزامات ہیں ؟ جو الزامات لگے ہیں وہ سرکاری ملازم سے متعلق ہوں تو ہمارا اختیار ہے، بینک کے ملازم سے متعلق مقدمہ میں اس عدالت کا اختیار نہیں ہے۔ جج راجہ آصف محمود نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن پر عبوری ضمانت دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر آپ نے دائرہ اختیار پر مطمئن کرنا ہے۔