(24 نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹس سے شکست دے دی
قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے 39، محمد وسیم نے 26 اور افتخار احمد نے 22 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے برسبین ڈیوڈ ویلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
وارم میچ میں بابر اعظم کی جگہ شاداب خان پاکستان ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز، خوشدل شاہ، افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں۔