ضمنی انتخابات میں شکست، اے این پی کے رہنما پارٹی رکنیت سے مستعفی

Oct 17, 2022 | 17:43:PM

(24 نیوز)پشاور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کے صوبائی و مرکزی کونسل ورکنگ کمیٹی کے رکن مستعفی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے، پشاور کے حلقے این اے 31 میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اے این پی کے غلام احمد بلور ، چارسدہ کے حلقے این اے 24 میں عمران خان نے اے این پی کے ایمل ولی خان کو شکست دی تھی ۔
اے این پی کے ملک طارق اعوان نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،ملک طارق اعوان کاکہناتھا کہ 2013 سے 2022 الیکشن میں جس امیدوار کو تجویز کیا اسے شکست ہوئی، میں پارٹی کی توقعات پر پورا نہیں اترسکا، اس کو مدنظر رکھ کر علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا

مزیدخبریں