(24نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر ہماری کمپئین مضبوط ہوتی تو مزید دو سیٹوں پر شکست دے سکتے تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کسی پارٹی کے بیانیہ کی ہار یا جیت نہیں ہے،ضمنی الیکشن میں 8 سیٹیں تحریک انصاف کی تھیں جس میں سے دو ہم نے جیت لیں ،مسلم لیگ ن کا بیانیہ صرف پاکستان کی خدمت کرنا ہے،دو ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن لڑی کامیابی نہیں ہوئی، جنرل الیکشن میں کامیابی ہوگی،پاکستان کے لئے اب نواز شریف کا آنا ضروری ہے، ،مخالفین کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔