(ویب ڈیسک)طیاروں کی کمی اور دیگر وجوہات، فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے جانے والی 2 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار رہیں۔
لاہور ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق شارجہ جانے والی ایئربلیو کی پرواز پی اے 412 منسوخ کردی گئی،آنے والی پرواز پی اے 413 بھی منسوخ ہوگئی، دوسری جانب ابوظہبی جانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 430 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 734 اڑھائی گھنٹے،جدہ جانے والی پرواز ایس وی735 دو گھنٹے پندرہ منٹ لیٹ ہوئی۔کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 306 ایک گھنٹہ،جانے والی پرواز پی کے 307 دو گھنٹے پنتالیس منٹ لیٹ ہوئی۔ کوالالمپو جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 898 ایک گھنٹہ، تہران سے آنیوالی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ڈبلیو 51195 ایک گھنٹے کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔