ایل این جی کی قیمتوں میں کمی،اوگرا نےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا

Oct 17, 2022 | 18:52:PM

(24نیوز)ایل این جی کی قیمتوں میں کمی، ایل این جی 2.29  ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کردی گئی ،اوگرا نےنوٹیفیکیشن جاری کر دیا،اطلاق اکتوبر کیلئے ہوگا ۔

اوگرا  کے مطابق  سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 2.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہو گئی،سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 2.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہو گئی،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 15.18 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

مزیدخبریں