مہربانو نے دلیری سے مقابلہ کیا ،عام انتخابات میں زیادہ محنت کرینگے‘شاہ محمود قریشی

Oct 17, 2022 | 19:50:PM
تحریک انصاف، وائس چیئرمین، شاہ محمود قریشی، بیٹی کی شکست، حامیوں کا شکریہ،
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حلقہ این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب میں بیٹی کی شکست کے بعد اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کے عظیم شہریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے 13 جماعتی گٹھ جوڑ کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دیا،مہربانو قریشی نے دلیری سے مقابلہ کیا ،انشا اللہ ہم آنے والے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے جیت تحریکِ انصاف کے نام کریں گے۔


اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سب کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ یہ جیت تحریکِ انصاف کی نہیں بلکہ 22کروڑ پاکستانیوں کی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز ملتان کے حلقے این اے 157 میں ضمنی انتخابات میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو شکست ہوئی تھی۔