وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ مگر اب یہ رنگ ماند پڑ گئے

Oct 17, 2022 | 20:27:PM

(مائدہ وحید)وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ مگر اب یہ رنگ ماند پڑ گئے کیونکہ میک اپ مصنوعات میں 40 فیصد اضافہ کر دیا گیا ۔

24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق میک اپ کی مصنوعات میں اضافے سے خواتین میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے۔ کیونکہ بناؤ سنگھار عورت کا نا صرف شوق بلکہ اس کا حق ہے۔ خواتین کی رائے میں میک اپ ان کا حق ہے اور باہر میک کرنے کے علاوہ گھر میں بھی میک اپ کرتی ہیں تاکہ ان کا خاوند خوش رہے۔

ایک خاتون نے24 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہم 2 ہزار کا میک اپ خریدتی تھیں اب اس کی قیمت 5 ہزار ہو گئی ہے جو کہ ہماری پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ایک خاتون کے مطابق بناؤ سنگھار کر کے باہر جانے سے خاندان کی خوش حالی کا پتی چلتا ہے اور گھر میں میک اپ کرنے سے خاوند خوش رہتے ہیں۔

میک اپ پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافے سے دکانداربھی نالاں نظر آتے ہیں کیونکہ ان کی فروخت میں کمی ہوگئی ہے۔ ان کی رائے میں میک کی فروخت ختم تو نہیں ہو سکتی مگر اس میں شدید کمی ضرور واقع ہوئی ہے جو کہ ان کے کاروبار کے لئے نقصان دہ ہے۔

جہاں خواتین میک اپ کی قیمتوں سے نالاں ہیں وہیں مرد حضرات بھی خائف نظر آتے ہیں کیونکہ دن بھر کے کام کاج کے بعد گھر آکر تلخ باتوں کے ساتھ تلخ چہرہ برداشت کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔ 

مزیدخبریں