(24 نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں وارنٹس جاری ہوئے ہیں مزید کچھ اہم گرفتاریاں ہوں گی۔
24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں منی لانڈرنگ کا ایک سنجیدہ الزام ہے اور اس پر کام ہو رہا ہے ،توشہ خانہ کیس الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے، فیصلے کا انتظار ہے اس کے بعد حکومت اس معاملے پر بھی کارروائی کرے گی ۔
وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ پی ٹی آئی نے نیشنل کرائم اتھارٹی سے 54 ارب کا ڈاکا ڈالا ہوا ہے ،نیشنل کرائم اتھارٹی کو ہم نے اس معاملے کی تفصیلات کیلئے خط لکھا ہوا ہے ،نیشنل کرائم اتھارٹی کا جواب آئے گا تو اس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آگے بڑھیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ ہم کوئی غیر قانونی کارروائی نہیں کریں گے ،پی ٹی آئی پہلے لوگوں کو جیل میں ڈالتی تھی پھر تفتیش کرتی تھی ،ہم عمران سے خائف نہیں ہیں اسے کھلا چوڑا ہوا ہے اس پر جب ہاتھ ڈلے گا تو پکا ڈلے گا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ میاں نواز شریف کے لیگل کیسز کی ذمہ داری امجد پرویز کے حوالے ہے،میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے امجد پرویز اپنی قانونی حکمت عملی مرتب کر رہے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ میاں نواز شریف کا بہت اچھا کیس ہے خاص طور پر مریم نواز کی بریت کے بعد پہلے ٹرائل اور اب اپیل میں ثابت ہو گیا کہ یہ کرپشن کا کتنا بڑا کیس تھا ،اپیل کا تفصیلی فیصلہ آنے پر مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔
مزید پڑھیں: مہربانو نے دلیری سے مقابلہ کیا ،عام انتخابات میں زیادہ محنت کرینگے‘شاہ محمود قریشی