سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں کمی کر دی گئی

Oct 17, 2023 | 10:21:AM
 سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں کمی کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نگران حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سے کم کرکے 35 سال مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا۔

نگران وزیر اعلیٰ  بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نگران کابینہ کا اجلاس ہوا، نگران کابینہ نے غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے جلد از جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے گھر صف ماتم بچھ گئی

کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لیے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس میں نظر ثانی سے متعلق پیش کردہ ایجنڈا پوائنٹ پر کابینہ نے ٹیکس وصولی کو رائج الوقت شرح سے ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نیا پولیس سٹیشن قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

علاوہ ازیں نگران کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد 43 سال سے کم کرکے 35 سال مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔