(جمال الدین جمالی)تھانہ شادمان نذر آتش کیس اور 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کا 13 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔
عدالت نے تینوں ملزموں کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا،اعجاز چوہدری کو ڈینگی کا شکار ہونے کے باعث پیش نہیں کیا گیا،جیل حکام نے اعجاز چوہدری کی ڈینگی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: کمال ہو گیا،ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی
پراسکیوٹر نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان توڑ پھوڑ کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مقدمہ میں نئی دفعات کا اندراج ہوا ہے، سابق صوبائی وزیر کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔