(24 نیوز) حماس اور اسرائیل میں جاری شدید کشیدگی کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن کل اسرائیل جائیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے حملے کے خلاف اسرائیل سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جارہے ہیں، حماس فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے لیے نہیں لڑ رہی، نفرت کی کارروائیاں امریکا کی بنیادی اقدار کے خلاف ہیں، امریکا میں نفرت انگیزی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل کیخلاف چند گھنٹوں میں کارروائی کا الٹی میٹم
ان کا کہنا ہے کہ کچھ بنیادی اقدار ہیں جو ہمیں امریکیوں کے طور پر اکٹھا کرنا چاہئیں، بنیادی اقدار میں نفرت، نسل پرستی، تعصب اور تشدد کے خلاف کھڑا ہونا ہے، نفرت کی کارروائیاں ہماری بنیادی اقدار کے خلاف کھڑی ہیں۔
امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اردن کا سفر سنگین انسانی ضروریات سے نمٹنے اور رہنماؤں سے ملاقات کے لیے کروں گا۔