پی ٹی آئی وکلاء کا سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیخلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

Oct 17, 2023 | 12:57:PM

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ سائیفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء اڈیالہ جیل کے باہر پہچ گئے، وکلاء نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں ممکنہ فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، یاسمین راشد ، محمود الرشید اور اعجاز چودھری بڑی مشکل میں پھنس گئے

پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ہم نے کیس کے چالان کی نقول تقسیم ہونے کا اعتراض کیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے کیس کےٹرائل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، آج ہم فرد جوم عائد کئے جانے کے خلاف درخواست دائر کریں گے، جب تک کیس کے ٹرائل سپریم کورٹ سے فیصلہ نہیں آتا فرد جرم عائد کئے جانے پر اعتراض ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم پاکستان اور چئیرمین پی ٹی آئی کے ترجمان عمیر نیازی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت میں نقول ہی تقسیم ہونی چاہیے، گزشتہ سماعت پر نقول تقسیم نہیں ہوئیں، پراسیکیوشن کی سیکشن 14 کی درخواست عدالت نے منظور نہیں کی، جیل میں سماعت ان کیمرہ نہیں، میڈیا کو رسائی ہونی چاہیے، اس پر آج بات کریں گے، یہ چاہ رہے ہیں توشہ خانہ کی طرح اس مقدمے کا فیصلہ بھی سنایا جائے۔

مزیدخبریں