نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، 2900 افراد شہید، 10 ہزار سے زائد زخمی

Oct 17, 2023 | 13:56:PM

(24 نیوز) نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، صہیونی فورسز کے وحشیانہ وار  تھم نہ سکے، اسرائیلی فورسز کے حملوں میں850سے زائدبچوں سمیت 2900 فلسطینی شہید اور زخمیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

غزہ میں ہر طرف تباہی ہی تباہی ، ہر طرف چیخ و پکار، اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ کارروائیوں میں 30 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوگئے،عمارتیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، غزہ میں 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ، امریکی ڈپلومیسی بھی فلسطینیوں کے کچھ کام نہ آئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس کشیدگی، امریکی صدر جوبائیڈن میدان میں آ گئے

اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، آئی اے ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے لبنان سے اسرائیل کی طرف فائرنگ کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

صیہونی فورسزجنگی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحت کے مراکز اورنہتے فلسطینیوں پر حملے کررہی ہے، ہسپتال ،سکول ،بس اڈے، بندرگاہیں کچھ بھی محفوظ نہیں۔

دوسری طر ف حماس کے جنگجوبھی محدودوسائل کے باوجود 11ویں روز صیہونی فورسز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، حماس نے تل ابیب سمیت کئی مقامات پر اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، راکٹ حملوں سے قبل تل ابیب سائرن سے گونج اٹھا۔

ادھر ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی, اگر غزہ میں اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم بند نہ ہوئے تو مزاحمتی فورس اگلے چند گھنٹوں میں پیشگی کارروائی کر سکتی ہے۔

حماس جنگجوؤں کے دندان شکن جوابی حملوں نے طاقت کے گھمنڈ میں مست اسرائیل کی چیخیں نکلوا دیں, اسرائیلی فوج دنیا بھر میں تماشا بن گئی, خود کو سپرپاور کہنے والا امریکا بھی در بدر بھٹک رہا ہے کہ کسی طرح اسرائیل کی مدد ہوجائے، وزیرخارجہ کے بعد اب خود امریکی صدر بھی میدان میں اترنے کو تیارہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کل اسرائیل کا دورہ کریں گے، نیتن یاہو سمیت دیگر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے، اب یہ تو وقت ہی بتائے گا امریکی صدر کا دورہ جنگ بندی میں اہم کردار کرتا ہے یاپھریہ بھی بس فوٹو سیشن تک ہی رہے گا۔

مزیدخبریں