انٹر سٹی بسوں، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں فوری کمی کا فیصلہ

Oct 17, 2023 | 14:39:PM

(باسم سلطان )انٹر سٹی بسوں، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں  میں فوری کمی ،ضلعی انتظامیہ وموٹر ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی ملاقات میں فوری اطلاق کا فیصلہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر  لاہور  کا کہنا ہے کہ  پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد انٹر سٹی اے سی، ناں اے سی بسوں کے کرایوں میں فوراً 15 فیصد کمی کی جائیگی،
گڈز ٹرانسپورٹرز مال برادری گاڑیوں کے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کرینگے،بس اڈوں پر "پہلے اور موجودہ" کرایہ ناموں کی واضح تشہیر کی جائے گی،ٹرانسپورٹرز حکام سموگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم میں بھی مکمل تعاون کرینگے،ٹرانسپورٹرز حکام کا کہنا ہے کہ ماحول کے تحفظ کیلئے بھی ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کا ہراول دستہ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ :جنوبی افریقہ کا نیدر لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

مزیدخبریں